اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکت ترین کی جلد سماعت کی متفرق درخواست نمٹادی

Jung

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی اپیلیں جلد مقرر کرنے کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے کہا ہے کہ بریت کے خلاف اپیلیں کورونا وائرس ایس او پیز کے دوران نہیں سنی جا رہیں۔

عدالت کے مطابق صورتحال بہتر ہونے پر رجسٹرار آفس اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردے گا۔

شوکت ترین نے اپنی بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

Comments are closed.