خسرو بختیار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق اپیل سماعت کیلئے مقرر

Jung

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لئے 3رکنی بینچ تشکیل دے دیا،جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 16ستمبر کو خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

Comments are closed.