ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا وزیر اعظم کو خط

Jung

کراچی( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایک خط کے زریعے وزیر اعظم عمران خان سے سرکاری ٹینڈر کے مراحل میں کی گئی ترامیم پر اعتراض کیا ہے،ٹرانسپیرنسی انٹر نشنل نے حکومت کی طرف سے خط نمبر SRO44(1)2020کے تحت جاری کردہ ترامیم کے بارے میں کہا ہے کہ اس حکم کے تحت 4 شقوں میں جو تبدیلی کی گئی ہے اس سے ٹرانسپیرنسی میں بڑا فرق پڑے گا لہٰذ اس پر فوری طور پر توجہ دی جائے ، خط میں مذکو رہ ترامیم کی تمام تفصیلات کا زکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس پر توجہ دینا کرپشن کے خاتمے کے لئے بڑا اقدام ہوگا۔

Comments are closed.