ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات کا اظہار

Jung

بدعنوانی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان  نےخط کے ذریعے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو تحفظات سے آگاہ کیا، یہ خط وزیراعظم سیکرٹریٹ کو براہ راست لکھا گیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل  کا خط وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے نام لکھا گیا، خط سپریم کورٹ آف پاکستان اور نیب کو بھی لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پاکستان کے مفادات کے خلاف ہیں، کچھ کمپنیاں ان ترامیم کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

خط میں بیان کیا گیا ہے کہ کمپنیز ایکٹ میں حکومت نے 10 مختلف ترامیم کی ہیں، اس سلسلے میں ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں شدید اعتراضات کیے گئے ہیں، کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پاکستان کے مفادات کے خلاف ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ ترامیم ایمانداری کے ساتھ بزنس کرنے کے اصولوں کے خلاف ہیں، ترامیم سےبیرون ملک بےنامی اثاثہ جات رکھنےوالوں کو مدد ملے گی، ترامیم بیرون ملک بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کو بھی فائدہ پہنچائیں گی۔

Comments are closed.