کلفٹن روڈ پر غیر قانونی منی پولیس اسٹیشن مسمار کیا جائے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

Jung

کراچی(اعظم علی /نمائندہ خصوصی) ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل پاکستان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کو کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضع احکامات کے مطابق کلفٹن دو تلوار ، مین کلفٹن روڈ پر ایک ایکڑ پلاٹ پر مشتمل پارک کے پلاٹ پر تعمیر شدہ منی پولیس اسٹیشن اور دیگر تجاوزات مسمار کی جائیں ، جمعرات کو لکھے گئے خط کی نقل سپریم کورٹ میں کو بھی بھجوائی گئی ہے ،جس میں کہا گیا ہے 2016میں سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ایک ایکڑ کےرفاعی پلاٹ پر سے غیر قانونی تعمیر پولیس چوکی ختم کی جائے اور پارک بنایا جائے مگر پولیس چوکی مذید تجاوز کرتےہوئے منی پولیس اسٹیشن میں بدل گئی اور اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر کو کئی بار خط لکھا گیا جس وقت کراچی پولیس تجاوزات تعمیر کررہی تھی مگر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مین کلفٹن روڈ پر پرائم لوکیشن پر ایک کمرشل عمارت کی تعمیر کے منصوبے بن رہے ہیں اس سے پہلے کہ مین روڈ پر کمرشل بلڈنگ کے لئے قبضہ کیا جائے

فوری ایکشن لیا جائے۔

Comments are closed.