کمپنیز آرڈیننس میں ترمیم پر ٹرانسپرنسی کا اعتراض، وزیراعظم کو خط

Jung

اسلام آباد(اے این این ) بد عنوانی پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنے تحفظات کا اظہار ایک خط کے ذریعے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، قومی احتساب بیورو (نیب)اور سپریم کورٹ سے کیا ہے۔ خط میں بیان کیا گیا ہے کہ کمپنیز ایکٹ میں حکومت نے 10مختلف ترامیم کی ہیں، اس سلسلے میں ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں شدید اعتراضات کیے گئے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پاکستان کے مفادات کے خلاف ہیں، کچھ کمپنیاں ان ترامیم کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔خط میں بتایا گیا کہ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم ایمانداری کیساتھ بزنس کرنے کے اصولوں کیخلاف ہیں اور اس سے بیرون ملک بے نامی اثاثہ جات رکھنے والوں کو مدد ملے گی۔

Comments are closed.